کھیل

پاکستان کے خلاف میچز،بھارتی کرکٹرکا اہم بیان سامنے آگیا

نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے خلاف میچز،بھارتی کرکٹرکا اہم بیان سامنے آگیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کہا ہے کہ انڈین ٹیم کا پاکستان کے خلاف میچ پر فوکس زیادہ ہوتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رویندرا جڈیجا نے کہا کہ پاک بھارت کے میچ میں فینز کی امیدیں زیادہ ہوتی ہیں کہ میچ جیتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، کوشش ہوتی ہے کہ اچھا کھیلیں اور بہترین پرفارمنس دیں۔

رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوتی ہے اور وہ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اترتی ہے، کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ ہی جیتیں، آپ بس اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھارتی آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ میچ کے آخر میں اگر رزلٹ آپ کے حق میں نہ ہو تو آپ اس پر کچھ نہیں کر سکتے، سب سے اہم چیز یہی ہے کہ اپنا سو فیصد دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button