کھیل

پرتھ ٹیسٹ، آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم پر جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟

آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے: آئی سی سی

پرتھ (سپورٹس ڈیسک) پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم پر جرمانہ کیوں عائد کیا گیا اور کتنا عائد ہوا ؟ اس حوالے سے اہم رپورٹ آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پر پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹ بھی کاٹ دیئے گئے ہیں۔ 2 پوائنٹ کاٹنے پر پاکستان ٹیم کے پوائنٹ کی شرح 66.67 سے 61.11 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز مقررہ وقت میں کم کرانیکی مرتکب ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button