کھیل

پشاور زلمی نےکراچی کنگزکو 155 رنزکا ہدف دے دیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 155 رنز کا ہدف دے دیا۔ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پشاور زلمی 19.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 72 جبکہ روومن پوویل نے 39 اور آصف علی نے 23 رنز بنائے۔ ان 3 بیٹرز کے علاوہ زلمی کا کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔ کراچی کنگز کے حسن علی اور میر حمزہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button