کھیل

پشاوز زلمی کے ڈائریکٹر نے پی ایس ایچ شروع ہونے سے قبل حیران کن مطالبہ کر دیا

پشاور کے فینز عرصہ دراز سے ہوم گراؤنڈ پر میچز کا انتظارکر رہے ہیں، ہماری خواہش تھی کہ پشاور کے زیادہ میچز وہاں ہوں جہاں ہمارے فینز زیادہ ہیں: محمد اکرم ڈائریکٹر پشاور زلمی

لاہور( کھوج نیوز) پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 شروع ہونے سے قبل حیران کن مطالبہ کر کے ناصرف انتظامیہ بلکہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے اچھے سے اچھا اسکواڈ سلیکٹ کرنیکی کوشش کی گئی ہے، پشاور زلمی کے اسکواڈ میں سینئر اور جونیئر کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، 8 سالوں میں پلے آف مرحلے تک پہنچے اور 4 فائنل کھیلے، اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اچھے بولرز پک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سال بھی اچھے بولرز پک کیے ہیں، ہمارے پاس غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کا اچھا پول موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹرز کسی بھی پوزیشن پرکھیلنے کے لیے تیار ہیں، اوورسیز کھلاڑیوں کے آنے کے بعد کمبی نیشن فائنل کیا جائیگا۔

ڈائریکٹرکرکٹ پشاور زلمی نے کہا کہ پشاور کے فینز عرصہ دراز سے ہوم گراؤنڈ پر میچز کا انتظارکر رہے ہیں، ہماری خواہش تھی کہ پشاور کے زیادہ میچز وہاں ہوں جہاں ہمارے فینز زیادہ ہیں، اور یہ ہمارا حق بھی ہے، اگر پشاور میں نہیں تو راولپنڈی میں زیادہ میچز ہونے چاہیے تھے۔ بابر اعظم اور محمد حارث سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محمد اکرم کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور انہوں نے اوپننگ پوزیشن پر ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے، بابر اعظم جس بھی پوزیشن پر کھیلیں ہمیں اعتراض نہیں ہے مگر وہ اوپننگ کرنا چاہیں گے جب کہ محمد حارث میچور ہوچکے ہیں اور وہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ ٹیم کے دیگر اسکواڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محمد یوسف کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے جو کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ بیٹنگ مینٹور کی حیثیت سے کام کریں گے جب کہ کل سے عمر گل کو بھی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button