کھیل

پی ایس ایل چھوڑکربھارت جانےوالےپولارڈ نےاپنی تصاویرشیئرکردیں

کیرون پولارڈ سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت چلے گئے ہیں

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 میں کراچی کنگز کےنمائندگی کرنے والے کیرون پولارڈ نے بھارت سے اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔ واضح رہے کہ کیرون پولارڈ سے متعلق ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے، جہاں وہ بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

تاہم اب کیرون پولارڈ نے بھارت میں آننت امبانی کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔  کیرون پولارڈ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں، ان تصاویر میں وہ بھی ویسٹ انڈین کرکٹر کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔  پولارڈ نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button