کھیل

پی ایس ایل کے نویں سیزن کا آفیشل ترانہ ریلیز

پی ایس ایل 9 کا ترانہ ''کھل کے کھیل'' میں معروف گلوکار علی ظفر کیساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا اس ترانے کو پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 9 کا ترانہ ”کھل کے کھیل”ریلیز کیا گیا جسے معروف گلوکار علی ظفر نے گایا ہے۔ ترانہ میں علی ظفر کیساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button