کھیل

چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کام کر گئی، بابراعظم کو ایک بار پھر کپتانی کا گرین سگنل مل گیا

نئی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی قیادت کا تاج ایک بار پھر سابق کپتان بابر اعظم کے سر پر سجانے کے حق میں فیصلہ دے دیا گیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کام کر گئی، جس کے بعد بابراعظم کو ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کی قیادت کا تاج ایک بار پھر سابق کپتان بابر اعظم کے سر پر سجانے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور جلد ہی باضابطہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت کے لیے ان کے نام کا اعلان ہو جائے گا۔ سابق کپتان بابر اعظم جنہوں نے گزشتہ سال ایشیا اور ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور پی سی بی نے ان کی جگہ ٹیسٹ میں شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی میں شاہین شاہ کو کپتان بنایا تھا تاہم شاہین شاہ پی سی بی کی توقعات پر پورا نہ اترے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button