کھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ سے ملاقات

آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے: برائن میک نیس

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی’ ملاقات میں وویمن کرکٹ ٹیموں کی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ تحفے میں پیش کی۔برائن میک نیس کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست۔ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لیے بہترین انتظامات پر برائن میک نیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button