کھیل

کراچی میں پی ایس ایل میچز کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار

میچز کے دوران ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز جبکہ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ائیرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہوں گے

کراچی(سپورٹس ڈیسک) کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا’ شہر قائد میں پی ایس ایل میچز کا دور 28 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل میچز کا دور 28 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہے گا جس میں ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق میچز کے دوران ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی فرائض انجام دیں گے جب کہ کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ائیرپورٹ، روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کے لیے چائنا گراؤنڈ کی پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے ، میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے جب کہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button