کھیل

کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ‘لاہور قلندر کو پی ایس ایل سے آئوٹ

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 119 رنز کا ہدف با آسانی16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا' فاسٹ بائولر حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں

راولپنڈی(کھوج نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے ہرا دیا’ اس میچ کے بعد لاہور قلندر پی ایس ایل سے آئوٹ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے سلسلہ میں آج کا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بدقسمتی کہ کراچی کنگز کے خلاف ان کی پوری بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رنزہی بنا سکے۔ کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔ کراچی کنگز نے 119رنزکا ہدف 16ویں اوورمیں باآسانی حاصل کرلیا، ٹم سائفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، شعیب ملک نے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جیمز وینس نے 27 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اکیل حسین ، محمد عامر اور ابراراحمد کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button