کھیل

کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ  2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا منصوبہ بنالیا

 پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس دوران   پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ  بنایا ہے۔ لاہور میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا اجلاس ہوا جس دوران   پی ایس ایل 2025 کی ونڈو سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں ہرفرنچائزکے ایک ایک کھلاڑی کو براہ راست سائن کرنے کے آپشن پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پی سی بی پشاور اورکوئٹہ کو پی ایس ایل کے ممکنہ وینیوز کے طور پرغور کرے گا، ان دونوں شہروں کا ماحول سازگاراور معاون ہونے سے مشروط ہوگا۔ اس موقع پر پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل2026 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ ہے، پی ایس ایل اورآئی پی ایل کے اپریل، مئی کی ایک ساتھ ونڈوز میں کھلاڑیوں اور شائقین کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button