کھیل

کرکٹ بورڈ کےسابق چیئرمین وٹیسٹ کرکٹراعجازبٹ کا انتقال

ان کے داماد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی۔ داماد عارف سعید کے مطابق اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھےspotrs

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کر گئے۔ اس حوالے سے ان کے داماد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی۔ داماد عارف سعید کے مطابق اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

عارف سعید کا کہنا ہے کہ اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 2008 سے2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعجاز بٹ کے انتقال پر افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button