کھیل

کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کہاں کہاں اور کس کس نے فروخت کئے؟ بے ضابطگیاں پکڑی گئیں

کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات شروع ہوگئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک”)کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کہاں کہاں اور کس کس نے فروخت کئے؟ بے ضابطگیاں پکڑی گئیں،رپورٹ کے مطابق کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔  ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹاف سے تفتیش شروع کردی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر دو ملازمین کو ایف آئی اے طلب کرلیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔  ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button