کھیل

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل میچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ مں شامل شامل کیا گیا ہے۔

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ کپتان روہت شرما، کوئنٹن ڈی کوک، ویرات کوہلی اور ڈیرل میچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ مں شامل شامل کیا گیا ہے۔ کے ایل راہول، گلین میکسویل، رویندر جدیجا اور جسپریت بمراہ بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ دلشان مدوشانکا، ایڈم زمپا اور محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی  ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button