کھیل

کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے

کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتا سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔  دوسرے اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button