کھیل

کون بنے گا انڈر 19 کا ورلڈ چیمپئن، ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا میں شیڈولڈ تھا لیکن رکنیت معطل ہونے پر جنوبی افریقا منتقل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے شروع ہو گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 41 میچز جنوبی افریقا کے 5 وینیوز پر ہوں گے جبکہ وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش آئر لینڈ اور امریکا ،گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 24 جنوری کو نیپال اور 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button