کھیل
کوہلی نے ٹنڈولکر نےسب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا
کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) کوہلی نے ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کوہلی کی ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں عبور کیا۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔