کھیل

کپتان بابراعظم کے لئے لڑکی طرف سے مرسڈیز کا تحفہ،شرط بھی بتادی گئی

انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی خاتون مداح نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم کو سینچری بنانے اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دینے کی پیشکش کردی

لندن(سپورٹس ڈیسک)کپتان بابراعظم کے لئے لڑکی طرف سے مرسڈیز کا تحفہ،شرط بھی بتادی گئی۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی خاتون مداح نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم کو سینچری بنانے اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔ ٹک ٹاک پر قومی ٹیم کی خاتون برطانوی نژاد پاکستانی مداح نبیہہ خان ویڈیو تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپیل کررہی ہیں کہ آج انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں ہونے والے میچ میں کامیابی سمیٹیں، میڈیکل کی طالبہ ہونے کے باوجود اہلخانہ کے ہمراہ ٹیم کو سپورٹ کرنے آؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کھیلنے پر توجہ دینی چاہیے اور ہماری نظریں ان پر ہیں، اور ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ میچ جیتیں، خاص طور پر بابراعظم، براہ کرم ہمیں مایوس نہ کریں!۔ نبیہہ خان کپتان بابراعظم کی خصوصی اشعار بھی کہتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم آج انگلینڈ کیخلاف میچ میں سینچری اسکور کرتے ہیں تو وہ انہیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button