کھیل

کپتان بابر اعظم نےافغان کھلاڑی کو عزت دے کر مداحوں کے دل جیت لیے

بابر اعظم نے انہیں عزت دی اور منع کر دیا اور خود ہی اپنے جوتے کے تسمے باندھ لیے۔

چنئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو عزت دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز میچ میں بیٹنگ کے دوران بابر اعظم نے اپنے جوتے کے تسمے باندھنا چاہے تو اس دوران افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی ان کی مدد کو آگے بڑھے۔

اس دوران بابر اعظم نے انہیں عزت دی اور منع کر دیا اور خود ہی اپنے جوتے کے تسمے باندھ لیے۔ اُس وقت افغان کھلاڑی محمد نبی نے بھی بابر اعظم کو اس رویے پر بہت ہی خوش گوار انداز میں جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور محمد نبی کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس انداز پر بابر اعظم کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button