کھیل

کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ قراة العین نے بتا دیا

دنیا میں بہت سے کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں' ہمیں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: قراة العین

کوئٹہ (سپورٹس رپورٹر، آن لائن) کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچانے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ قراة العین نے بتا دیا ‘ ملک میں کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات سے بچائو کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔ انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

فارمر ڈوپنگ کنٹرول آفیسر، خالد محمود نے اینٹی ڈوپنگ رول وائولیشن اور اس سے متعلق حفاظتی اقدامات اور عارف حلیم نے ڈوپنگ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ یہ سیمینار پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی فراہم کرنے کے لئے منعقد کروایا گیا۔ شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی پروگرام ہونے چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button