کھیل

کیا فخرزمان اگلا میچ کھیل پائیں گے؟ اہم خبر آگئی

انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کیا فخرزمان اگلا میچ کھیل پائیں گے؟ اہم خبر آگئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات نہیں پاسکے ہیں اور وہ افغانستان کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فخر زمان کے گھٹنے کی انجری کا ری ہیب جاری ہے اور ٹیم مینجمنٹ پُرامید ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے علاوہ ٹیم کے تمام پلیئرز فٹ اور صحت مند ہیں اور افغانستان سے میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے تمام پلیئرز نزلہ اور بخار سے نجات پاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلور میں پاکستان کے متعدد پلیئر بخار اور نزلے کا شکار ہوگئے تھے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ یاد رہے کہ اس ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اب تک صرف ایک میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button