کھیل

کیویز ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی ٹیم کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

نیوزی کرکٹ ٹیم سرکردہ کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گی کیونکہ سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران آئی پی ایل کھیل رہے ہوں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) کیویز ٹیم کا دورہ پاکستان، قومی ٹیم کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ‘ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے کیوی ٹیم کو سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی کرکٹ ٹیم سرکردہ کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہو گی کیونکہ سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران آئی پی ایل کھیل رہے ہوں گے۔ کین ولیمسن، ڈیون کانوے ، ڈیرل مچل، راچن رویندرا، مچل سینٹنرآئی پی ایل فرنچائزز کا حصہ ہیں، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس بھی بھارتی لیگ میں شامل ہیں۔ بھارتی بورڈ نے 22 مارچ سے 7 اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 21 میچزکا شیڈول جاری کر رکھا ہے، آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کا شیڈول بھارتی الیکشن کی تاریخ کیاعلان کیبعد کیا جائے گا۔

آئی پی ایل فائنل 26 مئی کو کھیلے جانے کا امکان ہے، بھارتی الیکشن اپریل اور مئی میں ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان اور بھارتی لیگ کی تاریخیں متصادم ہیں، نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ دورے کی مجوزہ تاریخ 14 سے 28 اپریل ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو تجویز کیا گیا ہے۔ سیریز راولپنڈی اور لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button