کھیل

ہاکی چیمپئنزٹرافی؛پاکستانی کھلاڑی نےاہم ترین اعزازاپنے نام کرلیا

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

کراچی(سپورٹس ڈیسک) ہاکی چیمپئنزٹرافی؛پاکستانی کھلاڑی نےاہم ترین اعزازاپنے نام کرلیا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا اور حنان شاہد نے اس کا فائدہ اٹھایا۔

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حنان شاہد غیر معمولی پرفارمنس اور پوٹینشل کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے، ہاکی میں حنان شاہد کا مستقبل روشن ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی تھی اور بھارت میں ہونے والے اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button