کھیل
ہمت مرداں مدد خدا، دونوں ٹانگوں سے محروم فوجی نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلی
کینٹربری میں رہنے والے 43 سالہ ہری نے 'دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے' اور معذوری کے بارے میں تصورات تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کیا

کٹھمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)افغانستان میں اپنی دونوں ٹانگیں گنوانے والے فوجی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا ہے۔گورکھا رجمنٹ میں ایک سابق سپاہی ہری بدھا ماگر دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں۔
کینٹربری میں رہنے والے 43 سالہ ہری نے ‘دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے’ اور معذوری کے بارے میں تصورات تبدیل کرنے کا چیلنج قبول کیا۔ان کی ٹیم کے مطابق وہ جمعے کے دن دوپہر تین بجے سمٹ کر چکے تھے۔سیٹلائٹ فون کال کے ذریعے انھوں نے ٹیم کو بتایا کہ یہ میری توقعات سے زیادہ مشکل تھا۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ وہ تکلیف میں تھے اور انھیں زیادہ وقت بھی لگ رہا تھا مگر وہ رکے نہیں اور چوٹی کی جانب بڑھتے گئے۔