کھیل

ہمت مرداں مدد خدا، پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نے ملک کا نام روشن کر دیا

امریکا کے لاس ویگاس میں مسٹر او لمپیا کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

لاہور(کھوج نیوز) ہمت مرداں مدد خدا، پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نے ملک کا نام روشن کر دیا ‘ پولیو کا شکار پاکستانی نوجوان نوید بٹ نے امریکا میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے لاس ویگاس میں مسٹر او لمپیا کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور تن سازی میں محنت کرکے نام کمایا۔ اس موقع پر نوید بٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے۔ نوید بٹ نے کہا کہ میں نے انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا جس کی بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button