کھیل

یو ایس انڈر 19سکوائش چیمپئن شپ، پاکستانی حذیفہ ابراہیم کی فائنل میں رسائی

حزیفہ کی کامیابی کا اسکور 11-6، 13-11،اور 11-6 رہا۔ حذیفہ نے کوارٹر فائنل میں نمبر دو سیڈ کولمبیا کے کھلاڑی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد شکست دی تھی

امریکہ(سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن انڈر 19 سکوائش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں مخالف کھلاڑی کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی شہر فلاڈیلفیا میں جاری یو ایس اوپن انڈر 19اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے نمبر چار سیڈ ایکواڈور کے ایمیلیو رومو لوپاز کو 0-3سے شکست دی۔ حزیفہ کی کامیابی کا اسکور 11-6، 13-11،اور 11-6 رہا۔ حذیفہ نے کوارٹر فائنل میں نمبر دو سیڈ کولمبیا کے کھلاڑی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔ حذیفہ ابراہیم مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ریشی سری واستوو سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حذیفہ ابراہیم پاکستان آرمی کے اسکواش کھلاڑی ہیں، یو ایس اوپن انڈر چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button