کھیل

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز،قومی ٹیم ٹریننگ کیمپ کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئی

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم مختصر ٹریننگ کیمپ کے لیے آج قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئی۔ قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں تیز کردی ہیں اور نیٹ پریکٹس اور فزیکل فٹنس ٹریننگ کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ ٹریننگ سیشن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مخصوص مشینوں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم 6 مئی تک ٹریننگ سیشن کرے گی جس کے بعد 7 مئی کو ٹیم لاہورسے ڈبلن کے لیے روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے گزشتہ روز 18 رکنی قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسامہ میر اور زمان خان کی جگہ سلمان علی آغا، حسن علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں کپتان بابراعظم، ابراراحمد، اعظم خان، فخر زمان، صائم ایوب، حارث رؤف، حسن علی، سلمان علی آغا، اعظم خان، عرفان خان، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، افتخار احمد، عباس آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 4 میچوں کی ٹی20 سیریز کے میچ انگلینڈ میں 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button