کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان نے تیاریاں تیز کردیں

اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے۔ ملک کے اسٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2024،پاکستان نے تیاریاں تیز کردیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں تیزی آنے لگی ہے۔ ملک کے اسٹیڈیمز میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ پاکستان کے چار روزہ دورے کا آغاز کراچی سے کریں گے۔ کراچی میں پچز اور پلیئنگ فیلڈ کا جائزہ لینے کے بعد وہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی وینیوز کا جائزہ لیں گے۔

کنسلٹنٹ اپنے دورے میں پاکستانی پچز کیوریٹرز سے بھی ملاقات کریں گے اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے وکٹ کی تیاری پر ان کی رہنمائی کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کا جائزہ لینے کےلیے یہ دو ماہ میں آئی سی سی کی جانب سے دوسرا دورہ ہے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے دورے میں وینیوز کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے جس کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مجوزہ شیڈول پہلے ہی بھیج چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button