کھیل

ایشیا کرکٹ کپ کا معاملہ کہاں تک پہنچا؟بڑی خبر آگئی

پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی

دوبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ایشیا کپ سے متعلق دبئی میں میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور سری لنکا کرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کے تفصیلات کا اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے پاکستان میں چار میچز ہی کھیلے جائیں گے، پاکستان میں میچز دو وینیوز پر کھیلے جانے کا امکان ہے، میٹنگ میں براڈ کاسٹنگ کے معاملات پر بھی تفصیلی بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ٹیموں کے آنے جانے اور دیگر ایشوز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) شیڈول اور وینیوز کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ  میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق  ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button