کھیل

بابر اعظم کا ایک اور کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

قومی کپتان بابراعظم آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی کرتے ہوئے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور میں کوہلی کے برابر آ گئے ہیں ۔

ڈبلن (کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور میں کوہلی کے برابر آگئے۔پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی اسکور کی ، انہوں نے 108 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 واں ففٹی پلس اسکور بنایا۔ بھارت کے ویرات کوہلی نے 109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس اسکور کیے ہیں۔ کوہلی نے 38 میں سے صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم 3 مرتبہ اپنی نصف سنچری کو تین ہندسوں کے اسکور میں تبدیل کرچکے ہیں۔ مجموعی ٹی ٹوئنٹیز میں بھی بابر اعظم کی ففٹی پلس اسکور کی سنچری مکمل ہوگئی۔وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کرنے والے چوتھے پلیئر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button