کھیل

بنگلا دیشی کرکٹر ناصر حسین پر 2سال کی پابندی کیوں لگائی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

بنگلا دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر عائد کی گئی ہے

بنگلا دیش(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلا دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر 2سال کی پابندی کیوں لگائی؟ اس حوالے سے بڑی وجہ منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین پر دو سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا شامل ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ناصر حسین معطلی کی سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر7 اپریل 2025ء سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button