کھیل

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

پاکستان سے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 178 رنز بنائے تھے جبکہ کیویز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

راولپنڈی(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا، مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کیکپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 41، بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32 رنز بنائے۔ محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک چیپمین کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ تھوڑی مشکل لگ رہی ہے،ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، آج محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کھیلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button