کھیل

سری لنکا اننگزکی شکست کے دہانے پر

پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کی 6 ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے جیت کی راہیں ہموار کردی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نعمان علی نے سری لنکن بیٹرز کو اپنی بولنگ سے بے بس کر کے اننگز کی شکست کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔ میچ کے چوتھے روز پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کی 6 ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے جیت کی راہیں ہموار کردی ہیں۔

اس سے قبل آج پاکستان نے دن کے آغاز پر کچھ ہی دیر بیٹنگ کرنے کے بعد سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرتے ہی اننگ ڈیکلیئر کی۔ آج کے دن کا کھیل شروع کرنے والے آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مجموعی طور پر پہلی اننگ میں پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق نے 4 چھکے اور 19 چوکوں کی مدد سے 201 رنز بنائے۔

سعود شکیل 57، شان مسعود 51، بابر اعظم 39، سرفراز احمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button