کھیل

سیمی فائنل میں ہارکا خوف،بھارت دھاندلی پراُترآیا

بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پِچ کو ایک بار پھر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک) سیمی فائنل میں ہارکا خوف،بھارت دھاندلی پراُترآیا، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کی پِچ تبدیل کرنے کا الزام لگ گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پِچ تبدیل کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پِچ کو ایک بار پھر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے اسپنرز کے لیے سازگار پِچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے اسپنرز کو مدد مل سکے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ کے لیے پِچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی اور اب پِچ کی تبدیلی آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ بی سی سی آئی فائنل میچ کے لیے احمد آباد اسٹیڈیم میں بھی ایسا کر سکتی ہے۔ ریکارڈز کے مطابق بھارت ناک آؤٹ میچز میں آج تک نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکا ہے۔ یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل کھیلا جانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button