کھیل

شاہد آفریدی،شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانےپربول اُٹھے

شاہد آفریدی نے مقامی میڈیا کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ شاہین آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کی وکالت کر رہے ہیں

لاہور(سپورٹس نیوز)شاہد آفریدی،شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانےپربول اُٹھے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سونپنے کی حمایت یا وکالت کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے گمراہ کن معلومات پھیلانے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقامی میڈیا چینل کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں شاہین آفریدی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کی وکالت کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے ٹوئیٹر پر اسکرول کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ میرے نام سے خبر چل رہی تھی کہ شاہد آفریدی نے کہا ہے، میرے خیال میں شاہین آفریدی بابراعظم سے بہتر ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں، ان کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ٹرافی بھی جیتی تھی‘۔

سابق آل راؤنڈر نے فیک نیوز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایسی باتیں کیوں کی جاتی ہیں، حالانکہ میں صرف سما ٹی وی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں لیکن وہ اس کی تشریح اپنے طریقے سے کرتے ہیں۔ اگرچہ میں وہ واحد شخص ہوں جو شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے دور رکھتا ہوں‘۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں نائب کپتان کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تاہم اس دعوے کا کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button