کھیل

شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی پر برس پڑے

شاہین شاہ آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے میری کبھی بات نہیں مانی؟ شاہد آفریدی کا انکشاف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی پر کیوں برس پڑے؟ اس حوالے سے تمام سچائی منظر عام پر آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو میں نے کہا دور رہو۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا، کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button