کھیل

صائم ایوب کا رن آؤٹ،بابراعظم کی کیا غلطی تھی؟

پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف رن آؤٹ پر بابر اعظم نے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے آؤٹ ہو گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)صائم ایوب کا رن آؤٹ،بابراعظم کی کیا غلطی تھی؟ پشاور زلمی کے بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف رن آؤٹ پر بابر اعظم نے کہا کہ میری غلطی کی وجہ سے آؤٹ ہو گئے، میں نے کہا کہ یہ کھیل میں چلتا رہتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ابھی لیگ کا آغاز ہے پہلا میچ ہوا ہے، غلطیوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش یہی ہو گی کہ دوبارہ غلطیاں نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کی سپورٹ پوری ٹیم کے ساتھ ہے تاکہ سب اچھا پرفارم کریں، مومنٹم کو حاصل کر کے اس کو برقرار رکھنا ٹارگٹ ہے۔ صائم ایوب کا کہنا ہے کہ خواجہ نافع کو بچپن سے جانتا ہوں، وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں، نو لک شاٹس سمیت سب نئے نئے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ بیٹنگ میں پہلے والی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، ڈیرن سیمی ٹریننگ میں فن کراتے ہیں، ایک اوور میں رنز بنانے کے مختلف چیلنج دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button