کھیل

قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی شادی کب ہوگی؟اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی شادی کب ہوگی؟اعلان کردیا گیا ،رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر والے ان کی شادی ورلڈ کپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان کے اہل خانہ کا ارادہ ہے کہ وہ دسمبر میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو دن بچیں گے، اس میں بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے کردیں۔ کھلاڑی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کپتان کی شادی گزشتہ برس یعنی 2022 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہونی تھی لیکن کچھ مصروفیات کے سبب شادی تاخیر کا شکار ہوئی۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں نکاح کرنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب بھی رواں برس ورلڈکپ کے بعد ہوگی جس کی تصدیق شاہد آفریدی نے خود کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button