کھیل

قومی کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے آفیشلزامریکی ویزے کے لیے اپلائی کریں گے

کھلاڑی امریکی سفارت خانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل اسلام آباد جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑی اور ٹیم منیجمنٹ کے آفیشلز کل امریکی سفارت خانے پہنچ کر امریکی ویزے کے لیے اپلائی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی امریکی سفارت خانے میں کرکٹ کو فروغ دینے کی سرگرمی میں بھی حصہ لیں گے۔

امریکی سفارت خانے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے35 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مبنی لسٹ دی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑی برطانوی ویزے کے لیے کاکول کیمپ کے فوراً بعد اپلائی کر چکے ہیں۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد امریکا روانہ ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button