کھیل

محمد عامر نےانٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی سے متعلق بتا دیا

سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فی الحال اُن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں

ملتان(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فی الحال اُن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، وہ لیگز کھیل کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی جب محسوس کرتا اگر میں کرکٹ نہیں کھیلتا۔ لیگز کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں اور بہت خوش ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا نہیں سوچا، واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے یا نہیں اللّٰہ بہتر جانتا ہے۔ میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بات نہیں ہے۔ عامر کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز اپنی سلیکشن کا دائرہ صرف پی ایس ایل تک نہ محدود کریں۔

شاہین آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے واپس آئے ہیں انہیں وقت دینا پڑے گا، پی ایس ایل کے میچز میں ان کی پیس نظر آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی جب تک لمبے اسپیل نہیں کریں گے ردھم نہیں آئے گا، لمبے اسپیل سے اعتماد ملتا ہے، بھولا سبق یاد آجاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی کا ردھم چار اوور سے نہیں بلکہ لمبے اسپیل سے آئے گا، شاہین پروفیشنل بولر ہیں ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں فرق پڑا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز راشد خان کو مس کر رہے ہیں، وہ ان کا اہم بولر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button