کھیل

ملتان سلطانزکاکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جیت کےلیے 181 رنزکا ہدف

ملتان سلطانز نے 4 میچ کھیل کر 3 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔

ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، ریزا ہینڈرکس 72 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 51 رنز اسکو رکیے۔ اس کے علاوہ عثمان خان 14 اور طیب طاہر نے 35 رنز بنائے،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک ملتان سلطانز نے 4 میچ کھیل کر 3 جیتے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان پہلے اور کوئٹہ دوسرے نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button