کھیل

میتھیو ہیڈن نے بابراعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا

کرکٹ کے سابق کوچ اور لیجنڈ آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ کے سابق کوچ اور لیجنڈ آسٹریلوی بیٹر میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو نیچرل کپتان قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم نیچرل کپتان تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اُنہیں ہٹانے کا فیصلہ کرنے میں جلدی کی۔ انہیں کپتان کی تبدیلی پر افسوس اور حیرت ہوئی۔

سابق آسٹریلوی بیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2023ء میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہا، گرین شرٹس کےلیے کپتانی سے زیادہ ٹیم پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ تھے، شاہین آفریدی کی پرفارمنس پر تشویش تھی اور فخر زمان نے جب پرفارمنس دی تو دیر ہو چکی تھی، پھر محمد نواز اور شاداب خان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی پر جس نے بھی فیصلہ کیا اس نے حقائق کو نظر انداز کیا، اُس کی کپتان کی نسبت بطور کھلاڑی پرفارمنس بہت اچھی ہے، بطور کپتان بیٹنگ اوسط تقریباً 50 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button