کھیل

ورلڈ کپ فائنل:شاہد آفریدی کا قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم بیان

سابق کپتان نے ورلڈ کپ اور اس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اظہارِ خیال کیا

کراچی(کھوج نیوز) مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری ٹاپ فور ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔ بھارت میں اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، کوئی وجہ نہیں کہ قومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں۔ بولنگ، بیٹنگ اور اسپن کا شعبہ اچھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سابق کپتان نے اس دوران ورلڈ کپ کے موضوع سے ہٹ کر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ رمیز راجا کو ان کے مداح کمنٹری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت ضرور جائے اور وہاں سے جیت کر واپس آئے، بھارت میں پریشر ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button