کھیل

پاکستان سپرلیگ اورانڈین پریمیئرلیگ کےشیڈول میں ٹکراؤ،خطرہ منڈلانےلگا

کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے اور  سب سے موزوں ونڈو اپریل اور  مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپرلیگ اورانڈین پریمیئرلیگ کےشیڈول میں ٹکراؤ،خطرہ منڈلانےلگا، 2025 میں پاکستان سپرلیگ اور انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے شیڈول کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کے شیڈول کے لیے تین ونڈوز پر غور کررہا ہے اور  سب سے موزوں ونڈو اپریل اور  مئی 2025 کی نظر آ رہی ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ آئی پی ایل سے شیڈول ٹکراؤ کے فوائد اور نقصانات پر غور کررہی ہے۔ مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کی ونڈو نہیں، ا س لیے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فروری میں تین ہفتے کی ونڈو نکالنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

فروری کی ونڈو کے لیے ان تاریخوں میں طے سہ فریقی سیریز کا شیڈول متاثر کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو فروری 2025 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے سہ فریقی سیریز کی میزبانی کرنا ہے، ستمبر میں ایشیا کپ کے آس پاس کی ونڈو پر بھی غور کیا گیا ہے تاہم پی ایس ایل 10 کی ونڈو پر مزید مشاورت اگلی پی ایس ایل کونسل میٹنگ میں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button