کھیل

پی ایس ایل 9: کراچی کنگزکو جیت کیلئے 119 رنزکا ہدف

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ 1 اوور میں 118 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔سعود شکیل 33 اور خواجہ نافع 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کی جانب سے حسن علی نے 4، زاہد محمود اور بلیسنگ موزربانی نے 2، 2 جبکہ میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں آج دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button