کھیل

شاہد آفریدی کی بابراعظم اور محمد عامر میں صلح کروانے کی کوشش، نتیجہ کیا نکلا؟

آپ کرنا کیا چاہ رہے ہو، یہ کوئی طریقہ ہے، جونیر لڑکے آپ کے سامنے کھیل رہے ہیں اور آپ غلط الفاظ استعمال کرر ہے ہو

کراچی( کھوج سپورٹس ڈیسک) شاہد آفریدی کی بابراعظم اور محمد عامر میں صلح کروانے کی کوشش، نتیجہ کیا نکلا؟ ‘سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی بھی محمد عامر اور کپتان بابراعظم کے تنازع پر بول پڑے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد عامر اور بابر اعظم کے تنازع پر خود فاسٹ بولر سے گفتگو کی ہے۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ میں نے محمد عامر کو اس حوالے سے میسج کیا تھااور کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی پرفارم کررہا ہو یا نہ کر رہا ہو میری عادت ہے اس سے بات کرنے کی، میں نے محمد عامر کو میسج کیا تھا، عامر کو میں نے عزت بھی دی اور ڈانٹا بھی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے عامر سے کہا کہ کیا چاہ رہے ہو، اتنی آپ نے عزت کمائی ہے، آپ پر ایک دھبہ لگا ہوا تھا جس سے آپ واپس آئے ہو، آپ دوبارہ کرکٹ میں آئے ہو اور دوبارہ زندہ ہوئے ہو۔سابق کپتان نے کہا کہ آپ کرنا کیا چاہ رہے ہو، یہ کوئی طریقہ ہے، جونیر لڑکے آپ کے سامنے کھیل رہے ہیں اور آپ غلط الفاظ استعمال کرر ہے ہو۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر آپ نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے تو آپ کو بابر اعظم کے ساتھ ہی کھیلنا ہوگا، کیا آپ کل اس کے ساتھ آنکھیں ملا پاؤ گے، کیا اس کی کپتانی میں کھیل پاؤ گے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ دوران گفتگو عامر نے اپنی غلطی مانی اور معذرت کی اور میرا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ بات نوٹس کی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ امید کرتا ہوں عامر الگے میچوں میں آپ لوگوں کو بہتر سے بہتر نظر آئے گا۔شاہد آفریدی نے محمد عامر کو خود پر کنٹرول رکھنے اور اپنی کارکردگی پر توجہ دینے کا مشورہ بھی دیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ میرے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے۔

عارف علوی کی چھٹی؟ ایوان صدر پر پیپلز پارٹی کا قبضہ؟ زرداری کی بلے بلے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button