کھیل

انگلینڈ میں جرابیں چرانے کا الزام، سابق بھارٹی ٹیسٹ کرکٹر چل بسے

سابق اوپنر سدھیر نائیک کا مختصر علالت کے بعد ممبئی میں انتقال ہوگیا، 78 سالہ آنجہانی کرکٹر گرنے کے سبب سر پر چوٹ آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک، آ ن لائن ) انگلینڈ میں جرابیں چرانے کے مجرم سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے۔ تین ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سابق اوپنر سدھیر نائیک کا مختصر علالت کے بعد ممبئی میں انتقال ہوگیا، 78 سالہ آنجہانی کرکٹر گرنے کے سبب سر پر چوٹ آنے کے بعد ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، تاہم وہ کوما میں جانے کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ممبئی کرکٹ حلقوں میں بے حد قابل احترام شخصیت اور رنجی ٹرافی جیتنے والے کپتان نے 71ـ1970ء کے سیزن میں ٹیم کی قیادت کی، ممبئی نے سنیل گواسکر، اجیت واڈیکر، دلیپ سردیسائی، اشوک مانکڈ جیسے کرکٹرز کے بغیر اس سیزن میں رنجی ٹرافی جیتی تھی تاہم سدھیر نائیک کو 1972ء کا رانجی سیزن میں پلیئنگ الیون سے باہر کر دیا گیا۔آنجہانی کرکٹر نے 1974ء میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کے دوران برمنگھم میں ڈیبیو ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنی واحد نصف سنچری (77 رنز) سکور کی، 85 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے سدھیر نائیک کو دورہ انگلینڈ کے دوران لندن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں جرابوں کے دو جوڑے چوری کرنے پر سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے ، نسیم شاہ کا اروشی روٹیلا کو دلچسپ جواب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button