کھیل

لیونل میسی سےدستخط مانگنےوالےشخص ٹریجڈی ہوگئی

اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کرنے والے شخص کو ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے دستخط مانگنے پر نوکری سے نکال دیا گیا

امریکا(سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی سےدستخط مانگنےوالےشخص ٹریجڈی ہوگئی رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کرنے والے شخص کو ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے دستخط مانگنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹر میامی اسٹیڈیم میں صفائی کرنے والوں میں سے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کرسچن سلامانکا نے لیونل میسی سے اپنی شرٹ پر دستخط کرنے کو کہا جس کی انہوں نے رضا مندی ظاہر کردی لیکن اس کے باوجود کرسچن سلامانکا کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرسچن سلامانکا میامی میں ڈیڑھ سال سے مقیم ہے اور وہ کھیلوں کی تقریبات اور کانسرٹس میں صفائی ستھرائی کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ کرسچن نے ارجنٹائن کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں بس گیراج کے حصے میں واقع بیت الخلاء کی صفائی کا کام کرتا ہوں، خوش قسمتی سے جب بس پہنچی اور کھلاڑی روانہ ہوئے تو میں وہاں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ بس میں موجود آخری کھلاڑی لیونل میسی تھے تو میں نے چیخ کر کہا ’ہیلو، ورلڈ چیمپئن‘ اور جب لیونل میسی میری طرف مڑ کر میری قمیص پر دستخط کرنے آئے تو سیکیورٹی اہلکار فوراً وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے کرسچن کی شرٹ پر دستخط کردیے تھے جو اس نے اپنے یونیفارم کے نیچے پہنی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button