شاہد آفریدی کی سرجری،اے سی سی کے صدر جے شاہ کا”ذہنی توازن”درست
شاہد آفریدی کی سرجری،اے سی سی کے صدر جے شاہ کا"ذہنی توازن"درست ہو گیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)شاہد آفریدی کی سرجری،اے سی سی کے صدر جے شاہ کا”ذہنی توازن”درست ہو گیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جے شاہ کی یادداشت ’ری فریش‘ کرا دی۔ ایشیا کپ 2023ء دبئی کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ سیکیورٹی اور معاشی صورتِ حال کے سبب تمام فل ممبرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
جےشاہ کا کہنا تھا کہ اے سی سی کےصدرکی حیثیت سے مجھےاس کا مناسب حل نکالنا تھا، پی سی بی کےاے سی سی سےمل کربنائےجانے والےہائبرڈماڈل کو تسلیم کیا۔ اب ان کےاس بیان پرشاہد آفریدی نےبھی اپنا ردِعمل دیا ہے۔ شاہد آفریدی نےسوشل میڈیا پرلکھا ہےکہ جےشاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتِ حال سےمتعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت تازہ کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نمائندگی کی ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہےکہ ان برسوں میں کون کون سی غیرملکی ٹیمیں پاکستان آچکی ہیں۔ سابق کپتان نے مزید لکھا ہے کہ مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔



