کھیل

کوہلی نے لیجنڈ کھلاڑی سچن ٹنڈولکرکا ریکارڈ توڑ ڈالا

ھارتی بلے باز  ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار  رنز  مکمل کرلیے۔

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)کوہلی نے لیجنڈ کھلاڑی سچن ٹنڈولکرکا ریکارڈ توڑ ڈالا، بھارتی بلے باز  ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار  رنز  مکمل کرلیے۔ کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی۔  ویرات کوہلی300 سے کم ون ڈےاننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار  رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65  ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں۔ کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز  سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے 321 ن ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button